ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گنگا صفائی پر این جی ٹی نے وزارت ماحولیات کے سائنس داں پر لگایا 50ہزار کا جرمانہ، پھر واپس لیا

گنگا صفائی پر این جی ٹی نے وزارت ماحولیات کے سائنس داں پر لگایا 50ہزار کا جرمانہ، پھر واپس لیا

Wed, 08 Mar 2017 21:28:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)نے آج گنگا صفائی پر سماعت کے دوران وزارت ماحولیات کے ایک سائنس داں پر پچاس ہزار کا جرمانہ عائد کیا لیکن اسے بعد میں یہ انتباہ دیتے ہوئے واپس لے لیا کہ وہ گنگا صفائی کا ٹھیکرا دوسروں پر نہ پھوڑیں۔این جی ٹی صدر جسٹس سوتنتر کمار نے کہا کہ اگر آگے ایسا کیا گیا تو یہ جرمانہ بھرنا پڑے گا۔این جی ٹی نے بڑے نوکرشاہوں کی طرف سے اس طرح کا رویہ اپنانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔دراصل جب این جی ٹی کی طرف سے وزارت کے سائنس داں سے یہ پوچھا گیا کہ گنگا ندی کا کم از کم بہاؤ کتنا ہے؟ تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد این جی ٹی بھڑک گئی۔این جی ٹی نے کہا کہ ہم وزارت ماحولیات میں کام کرنے والے سائنسدان سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ماحولیات کی اہمیت جانتے ہیں گے،اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ آپ پانچ ججوں کا وقت برباد نہ کیجئے،اس کے بعد این جی ٹی نے زبانی طور سے پچاس ہزار روپے کا جرمانہ لگا دیا،یہ جرمانہ بعد میں واپس ہٹا دیا گیا۔جب این جی ٹی نے آبی وسائل کی وزارت کے وکیل سے یہی سوال پوچھا تو وہ بھی جواب نہیں دے پائے،تب این جی ٹی نے پوچھا کہ آپ گنگا میں آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے بغیرحقائق جانے ہی کس طرح منصوبہ بندی کرتے ہیں؟ ہر شعبہ سے آنے والا ہر شخص یہاں آتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ کچھ نہیں جانتا،آپ کو بتا دیں کہ گنگا صفائی کے مسئلے پر این جی ٹی روزانہ سماعت کر رہی ہے۔سات مارچ کو این جی ٹی نے کانپور میونسپل کمشنر کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا کیونکہ وہ ہدایات کے باوجود موجود نہیں ہو پائے تھے۔آج ان کی جگہ کانپور میونسپل کمشنر این جی ٹی میں حاضر ہوئے اور کہا کہ وہ باہر اجلاس کے سلسلے میں گئے ہوئے ہیں۔آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ فروری میں این جی ٹی نے گنگا صفائی کے مسئلے پر گڑھ اور برج گھاٹ نالے میں بغیر ویرفکیشن اور تشخیص کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے میں 31.82کروڑ روپے خرچ کرنے کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔
 


Share: